آب و ہوا کے لانچ پیڈ’’ گرین بزنس آئیڈیاز‘‘ مقابلے پر نسٹ کی ٹیم کی نمایاں کامیابی

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) حال ہی میں کراچی میں ختم ہونیوالے یورپی یونین کے گلوبل گرین بزنس آئیڈیاز کے مقابلے میں نسٹ انسٹیٹیوٹ آف سول انجینئرنگ کی جیوتھرمل پاکستان(جی ٹی پی) کی ٹیم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے۔

نسٹ کی ٹیم ملک بھر سے شریک 100ٹیموں پر سبقت حاصل کرتے ہوئے قومی سطح پر جیتنے والی ٹیم قرار پائی اب یہ ٹیم 14، 15نومبر 2019کو ایمسٹرڈیم، نیدر لینڈ میں ہونیوالے گلوبل فائنل میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کی تیاری میں ہے۔ آب و ہوا کا لانچ پیڈ(Climate Luanch Pad) دنیا کا سب سے بڑا گلوبل گرین بزنس آئیڈیاز مقابلہ ہے جو پہلی بار کلین ٹیک انوویشن کانفرنس کے طور پر پاکستان میں متعارف ہوا ہے اس مقابلے میں بڑے کاروباری پینل نے شرکت کی اور وزیراعظم کے مشیر امین اسلم مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر جی ٹی پی ٹیم اسلام آباد محمد حسام الدین سی ای او / بانی رسائی ٹیکنالوجیز اور عبدلوہاب صفدر شریک بانی جیو تھرمل پاکستان پر مشتمل تھی۔ ٹیم نے انقلابی اور دیسی مصنوعات کے سلسلے میں اپنی پیشہ وارانہ کوششوں اور کامیابیوں کا ذکر کیا۔

Leave a Reply