آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ 21مارچ سے 20اپریل
زحل آج بھی زائچے میں بیٹھا ہوا پوری شدت سے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ پر ہر معاملے میں بلاوجہ کی پریشانی دیتا ہے۔ اس لئے فی الحال صدقہ اور نماز ضروری ہے۔

برج ثور، سیارہ ذہرہ، 21اپریل سے 20مئی
حالات ابھی کسی بھی طرح سے آپ کے ہاتھ میں نہیں آ رہے۔ جس کام میں بھی کوشش کرتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ اس وقت تو آپ کو صدقے کا مشورہ ہے اور استخارہ کریں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21مئی سے 20جون
صورتِ حال اچھی اور آپ کے حق میں ہے۔ بلکہ اب جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اُس کے ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ آج بلاک رقم بھی ہاتھ میں آسکتی ہے۔ ان شاء اللہ۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21جون سے 20جولائی
روزگار کا خانہ مسلسل آپ کے حق میں اچھا ہو رہا ہے۔ آپ تمام فصول کاموں سے اپنی توجہ ہٹا کر صرف روزگار کے طرف لگائیں۔ ان شاء اللہ اس کے بڑے اچھے نتائج ملیں گے۔

برج اسد، سیارہ شمس،21جولائی سے 21اگست
آپ استخارہ کر کے دیکھ لیں آپ کو خود ہی اندازہ ہو جائے گا تا کہ کسی جگہ کوئی گڑبڑ ہے۔ جو آپ کو تنگ کر رہی ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد،22اگست سے 22ستمبر
ضرورت جیسی بھی ہو ان شاء اللہ پوری ہوگی۔ خاص طور پر روزگار کے حوالے سے آپ کو غیبی مدد ملتی دکھائی دے رہی ہے۔ ان دنوں عطادر زائچے میں آ رہا ہے، جو مال دلائے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ،23ستمبر سے 22اکتوبر
اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں گے۔ تو ہر پریشانی اور مشکل سے دور رہیں گے، اس وقت صرف توکل کی کمی ہے۔ نا کوئی بندش ہے اور نا ہی کسی بھی قسم کے کوئی اثرات۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ،23اکتوبر سے 22نومبر
آج اچھا دن رہے گا۔ کافی دنوں سے جو پریشانی محسوس کر رہے تھے۔ وہ بھی اب دور ہو سکے گی، اب خواہشمند افراد روزگار اور نئے رشتے کے طے ہونے کی خوشخبری سُننے گے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری،23نومبر سے 20دسمبر
جو لوگ کسی کو قرض دیتا چاہتے ہیں۔ وہ ابھی رک جائیں، زائچے میں ایسی کوئی بات دکھائی نہیں دے رہی کہ رقم واپس آجائے۔ اور ابھی کاروبار میں بھی مزید رقم نہ لگائیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل،21دسمبر سے 19جنوری
جہاں ہاتھ ڈالتے ہیں ناکامی ملتی ہے۔ تمام کوشش بے کار جا رہی ہے۔ آپ کو بس سچی توبہ کی اشد ضرورت ہے۔ اس طرح تو آپ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔

برج دلو ، سیارہ زحل،20جنوری سے 18فروری
استخارے کی مدد سے اپنے معاملات ٹھیک کرنے کی کوشش کریں، یوں ہوا میں تیر مت چلائیں۔ اب مزید کسی غلطی کی گنجائش نہیں ہے۔ دل لگی سے تو بہت ہی دور رہیں۔

برج حوت ، سیارہ مشتری،19فروری سے 20مارچ
کچھ نہ کچھ گڑبڑ تو ہے آپ کے ساتھ، یوں انجانی سی بندش میں ایسے ہی نہیں آئی۔ اس وقت صدقہ دیں۔ اور راشن کی صورت میں دیں گے، تو آپ کے لئے زیادہ اچھا ہے۔

Leave a Reply