143

سیاسی جنگ چھوڑ کر کشمیر کی آذادی کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے، صاحبزادہ حامد رضا

Spread the love

لاہور(مخدوم طارق سے)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی جنگ چھوڑ کر کشمیر کی آذادی کے لئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ قومی حکومت کے قیام سے سیاسی انتشار کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔

عالمی برادری بھارت پر اقتصادی پابندیاں عائد کرے۔ بھارتی ہٹلر دنیا کو بڑی تباہی سے دوچار کر سکتا ہے۔ مغربی سرحد پر دہشت گردوں کا حملہ قابل مذمت ہے۔ افغان حکومت پاک افغان سرحد پر سیکورٹی نظام موثر بنائے۔ افغان حکومت بھارت کے ہاتھوں میں کھیل رہی ہے۔

امریکہ، بھارت اور افغانستان کا گٹھ جوڑ خطے کے امن میں بڑی رکاوٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ کشمیریوں پر عرصہ حیات تنگ کر دیا گیا ہے۔

مسئلہ کشمیر پر عالمی برادری کی خاموشی مجرمانہ غفلت میں بدل چکی ہے۔ ایٹمی جنگ کی صورت میں عرب ممالک کی بھارت میں سرمایہ کاری بچے گی نہ عالمی قوتوں کے جنوبی ایشیا میں مفادات سلامت رہیں گے۔ بھارت نے مقبوضہ وادی کو جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں ڈیڑھ ماہ سے جاری کرفیو ختم نہ ہوا تو کوئی المیہ رونما ہو سکتا ہے۔ لاکھوں کشمیری ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء سے محروم ہو چکے ہیں۔ مسلم حکمران مصلحتیں چھوڑ کر کھل کر مظلوم و محکوم کشمیریوں کا ساتھ دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں