والدین کوکنٹرول کی فراہمی کیلئے پی ٹی سی ایل کی Irdeto کے ساتھ شراکت داری

Spread the love

با اعتماد ہوم سلوشن کی جدید ٹیکنالوجی سے پی ٹی سی ایل کے صارفین مستفید ہونگے

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے ) پاکستان ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی لمیٹڈ(پی ٹی سی ایل)نے Irdeto کیساتھ وائی فائی مینجمنٹ کی ڈولپمنٹ اور والدین کو کنٹرول کی فعالیت کیلئے Irdeto اور Minim کی جانب سے با اعتماد ہوم سلوشن کیلئے اسٹریٹجک شراکت داری قائم کی ہے۔ یہ شراکت داری پی ٹی سی ایل براڈ بینڈ صارفین کو اپنے بچوں کو ناپسندیدہ مواد،اسکرین ٹائم مینجمنٹ اور کنیکٹڈ ڈیوائسز پرانٹر نیٹ استعمال کے کنٹرول اور رسائی سے محفوظ رکھنے کی سہولت فراہم کرے گی۔

مفاہمت کی یاداشت کے دستخط کے موقع پر، یاسر منظور جنرل منیجر ،کانٹینٹ و ملٹی میڈ یا، پی ٹی سی ایل،نے کہا ” اس شراکت داری کے ذریعے ہمارے صارفین گھرو ں پر استعمال ہونے والے انٹر نیٹ کے حوالے سے والدین موثر کنٹرول اور سیکورٹی کے ذریعے ذہنی سکون و اطمینان حاصل کرسکیںگے۔ پی ٹی سی ایل تکنیکی جدت کے اعتبار سے سب سے آگے ہے ،اور ایک ذمہ دار سماجی کارپوریٹ ادارے کی حیثیت سے ہم گھروں پر استعما ل ہونے والے وائی فائی انٹر نیٹ کی اہمیت کو سمجھتے ہیں۔ ٹرسٹڈ ہوم پی ٹی سی ایل کے صارفین کو مرکزیت دینے کے رجحان سے منسلک ہے اور یہ یقین دلاتے ہیںکہ ہم اپنے صارفین کو جدید سلوشن فراہم کرسکتے ہیں۔

Doug Lowther ، سی ای او Irdeto, ، نے اس موقع پر کہا” کہ جیسے جیسے پاکستان میںبراڈ بینڈ تک رسائی تیزی سے بڑھ رہی ہے ،ویسے ویسے صارفین کیلئے کنکٹڈ ڈیوائسز کو استعمال کرتے ہوئے خود کو اور اپنے گھر والوںکی حفاظت اور زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے ۔ ٹرسٹڈ ہوم یہ یقینی بناتا ہے کہ پی ٹی سی ایل نہ صرف وسیع والدین کو کنٹرول فراہم کرسکتا ہے بلکہ وائی فائی کے حدود کے اندر رہتے ہوئے سیکورٹی اور کنیکٹیویٹی جیسے مسائل سے نمٹنے کیلئے ضروری ٹولز بھی فراہم کرتا ہے۔

Irdeto اور Minim کی جانب سے IBC 2019 متعارف کردہ AI-driven وائی فائی منیجمنٹ اور IoT سیکیورٹی پلیٹ فارمز اور ٹرسٹڈ ہوم فراہم کرنے والے نیٹ ورک کا کنٹرول صارفین کے ہاتھوںمیںدیتا ہے جو کہ موبائل ایپلیکیشن کی شکل میںہوتی ہیںاور Android و iOS دونوں ڈیوائسز کو سپورٹ بھی کرتی ہیں۔ یہ وائی فائی حدود کی ریموٹ دسترس اور ویزیبلٹی کو فعال بناتی ہیںتا کہ تمام کنیکٹڈ ڈیوائسز کو کنٹرول اور مینج کیا جاسکے۔

اس میں استعمال کردہ وقت کی مینجمنٹ ،بچوں کے سونے کے اوقات کا تعین،کانٹینٹ کٹیگریز بمعہ وائٹ لسٹنگ اور بلیک لسٹنگ کی ڈومین شامل ہیں۔اسکے علاوہ، algorithms AI تجربے کے معیار کو یقینی بنانے کیلئے وائی فائی حدود کی سیلف لرننگ اور سیلف ہیلنگ بھی ممکن بناتا ہے ۔

Leave a Reply