گینز بک اور ورلڈ ریکارڈ کا اپنا ایک منفرد ریکارڈ سامنے آگیا جو آپ کو حیران کر دے گا

Spread the love

12 لاکھ ڈالر کا عطر، 14400 سال پرانی روٹی کے ٹکڑے کی دریافت دنیا دنگ رہ گئی

لندن (صرف اردو ڈاٹ کام) سعودی عرب میں 6120 اونٹوں کی دوڑ اورمتحدہ عرب امارات میں 12 لاکھ ڈالر کا عطر گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن 2020 میں شامل کئے گئے ہیں۔ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا نیا ایڈیشن 2020 شائع ہوچکا ہے جس میں عالمی ادارے نے شاہ عبد العزیز میلے کے تحت ہونے والی دوڑ میں اونٹوں کے ریکارڈ تعداد کو شامل کیا ہے۔نئے ایڈیشن میں امارات کے دو نئے ریکارڈ بھی شامل ہیں جن میں برج خلیفہ میں روشنی کرنے والی ایل ای ڈی بتیوں کی تعداد شامل ہے جبکہ دوسرا شموخ‘‘نامی عطر ہے جس کی قیمت 1.295 ملین ڈالر ہے۔ عطر کی شیشی میں ہیرے جواہرات جڑے ہیں۔گینز بک میں سوڈان بھی شامل ہے جہاں کوپن ہیگن یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے روٹی کا قدیم ترین ٹکڑا تلاش کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق قدیم ترین روٹی کی عمر14400 سال ہے۔

واضح رہے کہ گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے نئے ایڈیشن کے صفحات کو ایک دوسرے کے ساتھ قطار میں رکھا جائے تو ان کی مجموعی لمبائی ایورسٹ چوٹی سے 5 گنا زیادہ بنتی ہے۔

Leave a Reply