164

16 ستمبر کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

622ء – عبداللہ بن اریقط سواریاں لے کر غار ثور پہنچا تھا یہ یکم ربیع الاول کا دن تھا پھر محمد صل للہ علیہ والہ وسلم نے ہجرت شروع کی۔

1662ء – سورج گرہن کا پہلی بار مشاہدہ کیا گیا۔

ولادت

1853ء البرچٹ کوسلاایک جرمن حیاتیات دان تھے انھوں نے سب سے پہلے جینیات پر کام کا آغاز کیا۔ نہیں 1909ء میں نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔

1893ء البرٹ سزنٹ گیورگی ہنگری کے ایک ماہر فعلیات تھے جنھوں نے 1937 کا نوبل انعام برائے طب و فعلیات حاصل کیا۔ اس کی وجہ وٹامن سی کو دریافت کرنا تھا نیز دوسری جنگ عظیم کے بعد انھوں نے سیاست میں بھی قد رکھا۔

1933ء تاج سعید (پیدائش: 16 ستمبر، 1933ء – وفات: 23 اپریل، 2002ء) پاکستان سے تعلق رکھنے و الے اردو زبان کے ممتاز نقاد، شاعر، صحافی اور مترجم تھے۔

1936ء جہیمان عتیبی ایک مذہبی کارکن اور عسکریت پسند تھا اس کی قیادت میں 400 سے 500 مردوں کے ایک منظم گروپ نے خانہ کعبہ پر قبضہ کر لیا تھا۔ اس نے یکم محرم 1400 ہجری بمطابق 20 نومبر 1979ء کی صبح نماز فجر کی جماعت کے اختتام کے وقت اپنے مسلح ساتھیوں سمیت مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام (بیت اللہ) پر حملہ کیا اور کئی لوگوں کو یرغمال بنا لیا۔ مسجد الحرام (خانہ کعبہ) دو سے زائد ہفتے ان کے قبضے میں رہی اور کئی بے گناہ لوگوں کو بچوں اور عورتوں سمیت شہید کر دیا گیا۔ شہدا کی تعداد کا اندازہ ایک سو سے لے کر چھ سو افراد تک لگایا جاتا ہے۔ پھر سعودی حکومت نے سپیشل فورسز کو خانہ کعبہ میں داخل کر دیا۔ فورسز نے ایک آنسو گیس (سی بی) کا استعمال کیا جو عمل تنفس کو سست کرتی اور جارحانہ جذبات کو روکتی ہے۔ ٹینکوں کے ذریعے طاقت کا استعمال کرکے خانہ کعبہ (مسجد الحرام) کے گیٹ توڑے گئے اور جہیمان عتیبی کو سزائے موت دی گئی۔

وفات

888ء ابو بکر مروذی (متوفی 275ھ/888ء) مشہور محدث، فقیہ، امام اور شیخ الاسلام ہیں، امام احمد بن حنبل کے شاگرد ہیں، ان کے والد خوارزمی اور والدہ مروذیہ (مرو الروذ سے) تھیں، سنت کے امام اور سخت پابند تھے، بغداد میں ان کی الگ شان تھی۔

1681ء شاہزادی جہاں آرا بیگم شاہ مغل سلطان شاہ جہاں اور ممتاز محل کی دختر۔ اورنگ زیب کی بڑی بہن۔

1832ء فیلڈ مارشل سر ایلئرڈ کلارک ایک برطانوی فوجی افسر تھا۔ وہ 1797ء سے 1798ء تک قائم مقام گورنر جنرل فورٹ ولیم پریزیڈینسی بھی رہا۔

1857ء علامہ سید محمد باقر دہلوی ہندوستانی مجاہدِ آزادی اور دہلی کے مشہور صحافی تھے۔ جنگ آزادی ہند 1857ء میں اپنی جان قربان کرنے والے پہلے صحافی تھے۔

1932ء رونالڈ روس(13 مئی 1857 – 16 ستمبر 1932) ایک برطانوئی معالج تھے۔ انھوں نے ملیریاء پر کام کے صلے میں 1902 میں طب کا نوبل انعام حاصل کیا اور نوبل انعام پانے والے پہلے برطانوئی ہونے کا اعزاز حاصل کیا،انکی تحقیق سے ثابت ہوا کہ ملیریاء کا سبب مچھر ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اس بیماری سے لڑنے کے لیے سائنسدانوں کو صحیح رہنمائی حاصل ہو سکی۔نیز وہ ایک شاعر بھی تھے جنھوں نے کئی گانے و نظمیں لکھی تھی۔

1987ء ابوالفضل صدیقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے صف اول کے افسانہ نگار، ناول نگار اور مترجم تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں