73

راولپنڈی پولیس کے افسران میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی

Spread the love

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس کے افسران میں اختیارات کی جنگ شدت اختیار کرگئی ۔ذرائع کے مطابق آر پی او احسان طفیل اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی رانا فیصل میں شدید اختلافات ہیں ،سی پی او رانا فیصل نے تین پولیس افسران کو نوکری برخاست کیا تھا ،

آر پی او نے چند دنوں میں ڈس مس کیے گئے تین پولیس آفیسر بحال کردیئے ۔ پولیس ذرائع نے بتایاکہ بحال ہونے والے انسپکٹر ملک ساجد کو ضلع اٹک، انسپکٹر راجہ رشید کو آر آئی بی اور سب انسپکٹر شفقت کو بحال کرکے چکوال تبادلہ کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں