153

ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

Spread the love

اسلام آباد (ہیلتھ رپورٹر) معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے ،ہمیں ہر گھنٹہ کی خبر ہے کہ کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہیں، کتنے نئے آرہے ہیں اور کتنے جارہے ہیں۔

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیڈرل جنرل ہسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ فیڈرل جنرل ہسپتال میں ڈوینگی وارڈ کا افتتاح کرنے کیلئے آیا ہوں ،اگرچہ یہ وارڈ کافی عرصے سے چل رہا ہے میں اس کو دیکھنے کیلئے آیا تھا ۔

انہوںنے کہاکہ یہاں کے انتظامات دیکھ کر تسلی ہوئی ، ڈینگی سے متعلق اقدامات کرنے میں حکومت پوری طرح مستعد ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہم صوبے کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس بیماری سے متعلق اقدامات کررہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں ہر گھنٹہ کی خبر ہے کہ کتنے مریض ہسپتال میں داخل ہیں، کتنے نئے آرہے ہیں اور کتنے جارہے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ گزشتہ سالوں کی نسبت اس سال مریضوں کی تعداد کم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ڈاکٹر یاسمین کے ساتھ میری روزانہ کی بنیاد پر بات ہوتی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں