112

مصباح کو ہیڈ کوچ اورچیف سلیکٹر بنانے پر پی سی بی سے جواب طلب

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے مصباح الحق کو قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے پر پی سی بی سے جواب طلب کرلیا۔ہائیکورٹ میں مصباح الحق کو ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر بنانے کے خلاف دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ مصباح الحق کی تنخواہ اور مراعات رولز سے بہت زیادہ ہیں لہذا ان کی تقرری کو کالعدم قرار دیا جائے۔درخواست گزار کی استدعا پر لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس امیر بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ مصباح الحق ہمارے ملک کے اسٹار ہیں کیا کوچ نہیں ہونا چاہیے، شکر کریں اس بار کوچ امپورٹ نہیں کیا گیا۔بعد ازاں عدالت نے درخواست گزار کی استدعا پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے جواب طلب کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں