60

وائٹ ہائوس کے باہر سے جاسوسی کے آلات برآمد

Spread the love

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں وائٹ ہائوس سمیت دیگر حساس مقامات کے قریب سے جاسوسی کے آلات برآمد کیے گئے ہیں، ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سیجاسوسی کیے جانے کے امکان پر یقین کرنا مشکل ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جاسوسی کے آلات میں اسٹنگ ریز موبائل ڈیوائس شامل ہے

جو کسی کی موجودگی کے مقام اور شناخت کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ذرائع کے مطابق اسٹنگ ریز کا مقصد ممکنہ طور پر امریکی صدر ٹرمپ کی جاسوسی کرنا تھا۔سابق امریکی اہلکار نے دعوی کیا ہے کہ ایف بی آئی اور دیگر ایجنسیوں نیجاسوسی آلات کاتجزیہ کیا۔انہوں نے کہا کہ جاسوسی آلات کے پیچھے اسرائیل کا ہاتھ ہوسکتا ہے،

معلوم نہیں ایسا کرنے والے اپنے مقصد میں کامیاب ہوئے یا نہیں۔اس معاملے پر امریکی صدر کا کہنا ہے کہ میں نہیں سمجھتا کہ اسرائیل نیہماری جاسوسی کی تھی، اسرائیل کی جانب سیجاسوسی پر یقین کرنا مشکل ہے۔دوسری جانب اس موقف پر اسرائیل کا کہنا ہے کہ ہم نے امریکی صدر کے دفتر کی جاسوسی نہیں کی، خبر بیبنیاد اور جھوٹا پراپیگنڈہ ہے۔

اسرائیلی وزیراعظم نے بھی اس واقعے کی تردید کی کرتے ہوئے بتایا کہ میری واضح ہدایت ہے کہ امریکا میں کوئی خفیہ رابطہ، کوئی جاسوسی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں