146

مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں نہیں لے جایا جا سکتا، وزارت قانون

Spread the love

اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل اور جنرل اسمبلی معاملہ رائے کے لئے عالمی عدالت بھیج سکتی ہے

مسئلہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حوالہ سے پاک بھارت کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت قانون نے وزیر اعظم عمران خان کو رائے دی ہے کہ مسئلہ کشمیر کو براہ راست عالمی عدالت انصاف میںنہیں لے جایا جا سکتا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کو نسل اور جنرل اسمبلی معاملہ رائے کے لئے عالمی عدالت بھیج سکتی ہے۔ مسئلہ کشمیر کا معاملہ عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کے حوالہ سے پاک بھارت کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرنے کے لئے وزارت قانون سے رائے طلب کی تھی۔

5 اگست کے بھارت کے غیر قانونی اقدام کے بعد پاکستانی حکومت نے عندیہ دیا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی عدالت انصاف میں لے جایا جائے اور اس حوالہ سے وزارت قانون کو ٹاسک دیا گیا تھا اور کئی روز کی مشاورت اور غوروخوض کے بعد اور قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ بھجوا دیا گیا ہے کہ پاکستان براہ راست مسئلہ کشمیر پر عالمی عدالت انصاف نہیں جا سکتا کیونکہ اس حوالہ سے پاکستان او ربھارت کے درمیان کوئی معاہدہ نہیں ہے ۔ جبکہ کمانڈر کلبھوشن یادیو کیس میں معاملہ کونسلر رسائی کا تھا اور اس حوالہ سے دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ موجود تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں