102

نئی دلی،سینکڑوں طلبہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کیخلاف سڑکوں پر نکل آئے،شدید احتجاج

Spread the love

نئی دلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نئی دلی میں سینکڑوں طلباء نے بھارتی حکومت کی طرف سے دفعہ 370کی منسوخی اور کشمیر کے مسلسل فوجی محاصرے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق طلباء نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’جمہوریت کی موت‘‘ اور’’ ہم کشمیریوںکے ساتھ ہیں‘‘جیسے نعرے درج تھے ۔

احتجاجی طلباء نے اس موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوںکے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری محاصرے، کرفیو ، پابندیوں اور ذرائع ابلاغ کی معطلی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت یہ دعویٰ کررہی ہے کہ کشمیر میں حالات معمول پر آرہے ہیں جو بالکل غلط ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلسل محاصرے اور پابندیوں کے باعث کشمیر میں اودیات اور دیگر ضروریات زندگی کی شدید قلت پیدا ہو چکی ہے۔

طلباء نے کہا کہ حکومت کشمیر یوںکو آزادی کا جو تصور دے رہی ہے وہ پوری طرح سے غلط ہے۔جامعہ ملیہ نئی دلی کے ایک طالب علم فائق کا کہنا تھا کہ وہ ناانصافی کے خلا ف احتجاج کر رہے ہیں لیکن حکومت کوئی بات سننے کیلئے تیار نہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں