214

چھوٹے کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے عسکری بینک اور فوجی فرٹیلائزر کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

Spread the love

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے)عسکری بینک لمیٹڈ اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے مابین کسانوں کیلئے جامع سونا فارمر کمیونٹی سینٹر زقائم کرنے کیلئے ایک مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے، جس کا مقصد کسانوں کو ایک چھت تلے تکنیکی ، مالیاتی اور تعلیمی تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

اس مفاہمت کی یادداشت کے مطابق، عسکری بینک لمیٹڈ ایف ایف سی کے ایک غیر منافع بخش ادارے سونا ویلفیئر فائونڈیشن (SWF) کی طرف سے رجسٹرڈ اور تجویز کردہ چھوٹے کسانوں کو زرعی قرضے فراہم کرے گا ۔

ایف ایف سی کے کمپنی سیکریٹری، بریگیڈیئر اشفاق احمد ، ستارۂ امتیاز ( ملٹری ) ( ریٹائرڈ)اور عسکری بینک لمیٹڈ کے کنٹری ہیڈ – ایگری کلچر اینڈ رورل بزنس ڈویژن، جناب فہد سردار خان نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے، اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر ایف ایف سی، (جنرل)طارق خان ، ہلالِ امتیاز ( ملٹری ) ( ریٹائرڈ)اور عسکری بینک کے صد ر و چیف ایگزیکٹیو جناب عابد ستار اور دونوں اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں