129

پاک فوج کے4 میجر جنرلزکی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی

Spread the love

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق 4 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دیدی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی میں چار میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقیاں دے دی گئی ہیں۔

ترقی پانے والوں میں میجر جنرل محمد عامر، میجرجنرل محمد چراغ حیدر شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق مزید ترقی پانے والوں میں میجر جنرل ندیم احمد انجم، میجر جنرل خالد ضیا شامل ہیں۔
ترقی

اپنا تبصرہ بھیجیں