شاہ محمود قریشی نے اقوام عالم کے نمائندگان کو کشمیر کی صورتحال سے آگا کر دیا

Spread the love

جنیوا (صرف اردو ڈاٹ کام) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ میں تعینات مختلف ممالک کے سفیروں، نمائندگان، مستقل مندوبین اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کییں۔ انہوں نے اس موقع پرمقبوضہ جموں و کشمیر کی تشویشناک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ میں تعینات سفیروں کو بھارت کی جانب سے 5 اگست کو اٹھائے گئے غیر آئینی اقدامات اور ان کے مضمرات سے آگاہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عروج پر ہیں۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اٹھائے گئے یکطرفہ اقدامات، بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں کشمیر کے نہتے لوگ بھارتی استبداد سے نجات کے لئے عالمی برادری کی طرف نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنی ملاقاتوں کے دوران زور دیا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے لاکھوں انسانوں کو بھارتی بربریت سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو فوری طور پر اپنا موثر کردار ادا کرنا ہو گا۔

انہوں نے عالمی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے

Leave a Reply