کربلا میں بھگدڑ عزادار پاوں تلے کچلے گئے

Spread the love

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک) حضرت امام حسینؓ کے یوم شہادت کے روز دنیا بھر سے لاکھوں افراد کربلا میں جمع ہوتے ہیں۔ حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ اور اُن کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور کے موقع پر جلوس نکالے جاتے ہیں۔
عراق کے شہر کربلا میں عاشورہ محرم کے جلوس میں بھگدڑ مچ گئی۔ عراقی سیکیورٹی اداروں کے مطابق جلوس کے لیے تیار کئے گئے راستے کا ایک حصہ زمین بوس ہونے سے بھگدڑ مچی جس کے نتیجے میں متعدد افراد گرنے کے بعد اٹھ نہ پائے اور پاؤں تلے کچلے گئے۔ عراقی وزرات صحت کے ذرائع نے ابتدائی طور پر بتایا کہ بھگدڑ مچنے سے 31 عزادار جاں بحق اور 70 سے زائد زخمی ہوئے۔

Leave a Reply