تنظیم المدارس کاکنونشن14 ستمبر کو ہوگا تین ہزار سے زائد مدارس شریک ہوں گے: پیر سید واجد گیلانی

Spread the love

تنظیم المدارس کے کنونشن کے شرکاعملی طور پر مفتی منیب الرحمن کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے: ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان

لاہور(نامہ نگار) مدارس اہل سنت ایکشن کمیٹی کے کنوینر پیر سید واجد گیلانی اور ترجمان ڈاکٹر مفتی محمد کریم خان نے کہا ہے کہ تین ہزار سے زائد مدارس کے ناظمین 14 ستمبر کے مدارس کنونشن میں شریک ہو کرمفتی منیب الرحمن پر مشتمل تنظیم المدارس کی قیادت پر عدم اعتماد کا اظہار کریں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ بیس اہل سنت جماعتوں نے مدارس ایکشن کمیٹی کے چارٹر آف ڈیمانڈ کی حمایت کر تے ہوئے شمولیت کے لیے رابطہ کیا ۔

14 ستمبر کو فیصل آباد میں ہونے والے مدراس کنونشن کا دعوت نامہ ملک بھر کے مدارس کو ارسال کر دیا گیا ہے ۔ مدارس کنونشن میں ملک بھر سے ہزاروں مدارس کے ناظمین شریک ہوں گے ۔ اس موقع پر تنظیم المدارس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور تنظیم المدارس کی موجودہ غیر آئینی قیادت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کی جائے گی اور تنظیم المدارس کا غیر آئینی الیکشن رکوانے کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا ۔

پیر سید واجد گیلانی اور مفتی کریم خان نے مزید کہا کہ تنظیم المدارس کو قبضہ گروپ سے آزاد کروانا ہماری دینی اور آئینی ذمہ اری اور ہم اپنے فرائض سے آنکھیں بند کئے نہیں بیٹھ سکتے ۔ تنظیم المدارس کا جعلی الیکشن رکوانے کے لئے رٹ تیار کر لی گئی ہے جو محرم کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر دی جائے گی ۔ قانونی جنگ لڑنے کے لئے سینئر ترین وکلا کی خدمات حاصل کی گئی ہیں ۔

Leave a Reply