کراچی سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کیلئے سکیورٹی کے سخت انتظامات

Spread the love

شہر بھر کی مساجد،امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا

شہرقائدمیںجلوس کی سکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے

کراچی(وائس آف ایشیا)قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر میں سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، کراچی میں رینجرز حکام نے جلوسوں کے تحفظ کیلئے اقدامات کرلیے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز نے سندھ بھر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں میں کسی بھی دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لئے فول پروف اقدامات کئے ہیں۔ اس حوالے سے ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ رینجرز کی جانب سے کراچی میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے انتظامات کیے گئے ہیں، شہر بھر کی مساجد، امام بارگاہوں اور دیگر عبادت گاہوں کے اطراف چیکنگ اور گشت میں اضافہ کردیا گیا۔ ترجمان کے مطابق رینجرز کی بھاری نفری کراچی اوراندرون سندھ مرکزی جلوسوں کی نگرانی کرے گی، کراچی میں جلوس کی سکیورٹی پر رینجرز کے ساڑھے5 ہزار اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ اندرون سندھ 5 ہزار رینجرز اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔

علاوہ ازیں کراچی میں نو اور دس محرم کے جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے کی جائے گی۔ شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی ہے اور کچھ حساس مقامات پر موبائل فون جیمرز بھی لگائے جائیں گے۔ اس کے علاوہ ایم اے جناح روڈ اور صدر میں محرم الحرام کے جلوس کی گزرگاہوں سے ملحقہ سڑکوں کو کنٹینر لگا کر بند کرگیا ۔

اسی طرح لاہور، پشاور، کوئٹہ گلگت بلتستان اور مظفر آباد آزاد کشمیر میں محرم الحرام کی مجالس اور جلوس جاری ہیں جن کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ ملک بھر میں 10 ویں محرم الحرام کے مرکزی جلوس آج رات برآمد ہوں گے اور اپنے مقررہ روایتی راستوں سے ہوتے ہوئے کل شام مغرب کے بعد اختتام پذیر ہوں گے اس کے بعد مجالس غریباں برپا ہوں گی۔

ملک بھر میں زائرین کے لیے کھانے پینے کے وسیع انتظامات کئے گئے ہیں، واضح رہے کہ یہ انتظامات لوگ اپنی مدد آپ کے تحت کرتے ہیں اور یہ سلسلہ کار دس صفر چہلم امام عالی مقام ؓ تک جاری رہتے ہیں

Leave a Reply