برطانیہ، پائلٹوں کی ہڑتال، برٹش ایئرویز کی 1500 پروازیں منسوخ

Spread the love

ہڑتال سے 2 لاکھ 80 ہزار مسافرمتاثر ،کمپنی 98 ملین ڈالر کا نقصان

لندن (ویب ڈیسک)برطانوی فضائی کمپنی برٹش ایئر ویز کے پائلٹوں کی پیرکو دو روزہ ہڑتال شروع کردی جس کی وجہ سے کمپنی نے اب تک 1500 پروازیں منسوخ کر دیں ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ہڑتال سے 2 لاکھ 80 ہزار مسافرمتاثر ہوئے ہیں اور اس سے کمپنی 98 ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔برطانوی ایئر لائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے 23 اگست کو تنخواہ اور مراعات میں کمی کے تنازعہ پر 9 اور 10 ستمبر کو ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Leave a Reply