Tiger force 141

تھپڑ مارنے والے پر گولی مارنے کی دفعات نہیں لگا سکتے ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

Spread the love

فیروزوالہ کچہری میں وکیل کے مبینہ تشدد کی شکار لیڈی کانسٹیبل فائزہ نوازجذباتی ہورہی ہیں

وکیل نے بہت ہی گھٹیا حرکت کی ، فائزہ یقین رکھے اس کیساتھ انصاف ہوگا،میڈیا سے گفتگو

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ لیڈی کانسٹیبل فائزہ جذباتی ہورہی ہیں اور ان کا جذباتی ہونا بنتا ہے لیکن تھپڑ مارنے پر گولی مارنے کی دفعات نہیں لگا سکتے۔شیخوپورہ کی تحصیل فیروزوالا کی کچہری میں وکیل کے مبینہ تشدد کا شکار لیڈی پولیس کانسٹیبل فائزہ نواز کے انصاف نہ ملنے پر نوکری چھوڑنے کی اطلاعات پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہاکہ وکیل نے بہت ہی گھٹیا حرکت کی ہے لیکن یقین رکھیں کہ اس معاملے میں انصاف ہوگا

لیڈی کانسٹیبل جذباتی ہورہی ہوں اور اْن کا جذباتی ہونا بنتا ہے۔انہوں ںے کہا کہ ڈی پی او نے بالکل ٹھیک آفر کی ہے کہ کسی کے پاس سچ ثابت کرنے کی ویڈیو ہے تو سامنے لے آئے، معاملہ ان کا ڈیپارٹمنٹ دیکھ رہا ہے، اگر ان کے ساتھ ظلم ہوا ہے تو وہ بتائیں۔شہباز گل کے مطابق پنجاب حکومت خاتون کانسٹیبل کے ساتھ کھڑی ہے لیکن اگر کوئی یہ کہے کہ تھپڑ مارنے پر گولی مارنے کی دفعات لگائی جائے تو یہ بات غلط ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں