Afghan President 115

طالبان کے پرتشدد واقعات قیام امن میں رکاوٹ ہیں، افغان صدر

Spread the love

افغانستان میں حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب طالبان افغانوں کاقتل عام بند کردیں

افغان حکومت اتحادیوں کی امن کوششوں کاخیر مقدم کرتی ہے،بیان

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) افغان حکومت نے امریکی صدر کے طالبان سے مذاکرات ختم کرنے کے اعلان پر ردعمل کا اظہار ہوئے کہا کہ طالبان کے پرتشدد واقعات قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔ افغان صدر اشرف غنی کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں حقیقی امن اسی وقت ممکن ہے جب طالبان افغانوں کاقتل عام بند کردیں، امن کیلئے طالبان جنگ بندی قبول کریں اور افغان حکومت سے براہ راست مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔افغان صدر نے کہا ہے کہ افغان حکومت اتحادیوں کی امن کوششوں کاخیر مقدم کرتی ہے،مگرطالبان کے پرتشدد واقعات قیام امن میں رکاوٹ ہیں۔اپنے بیان میں افغان حکومت نے آئندہ صدارتی انتخابات کے ذریعے مضبوط اورجائزحکومت کے قیام پر بھی زور دیا ہے جبکہ امریکااوردیگراتحادیوں کیساتھ ملکرکام کر نے کاعزم بھی ظاہر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں