115

جرمن چانسلر کا بین الاقوامی برادری سے تحفظ ماحول کی خاطر اقدامات کا مطالبہ

Spread the love

موسمیاتی تبدیلیوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی،ملکر کام کرنا ہو گا،چین میں خطاب

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جرمن چانسلر انجیلا میریکل نے بین الاقوامی برادری سے تحفظ ماحول کی خاطر مل کر اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اپنے دورہ چین کے دوران ہفتے کی صبح ہوآیونگ یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب کرتے ہوئے میرکل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی ذمہ داری سب پر عائد ہوتی ہے، اسی وجہ سے متحد ہو کر تحفظ ماحول کے لیے کام کرنا ہو گا۔ یہ میرکل کا چین کا بارہواں دورہ ہے۔ وہ جمعرات کو ایک بڑے تجارتی وفد کے ساتھ بیجنگ پہنچی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں