مقبوضہ کشمیر,سرینگر میں محرم کے جلوس پر آنسو گیس ،پیلٹ گنوں کی شیلنگ

Spread the love

سرینگر(مانیٹرنگ ڈیسک) مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے کرفیو اور پابندیوں کو 34روزہوگئے،ہزارو ںکشمیریوں کے پابندیوں کے باوجود بھارت کے خلاف مظاہرے جاری،قابض سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس اور پیلٹ گنز کی شیلنگ کی جس سے متعدد کشمیری زخمی ہوئے۔وادی بھر میں ٹیلی فون، انٹرنیٹ سروسز بدستور بند ہیں، اخبارات بھی شائع نہیں ہورہے۔

بھارتی انتظامیہ نے پورے کشمیر کو چھاؤنی میں تبدیل کررکھا ہے۔ادھر بھارتی فورسز نے ہفتہ کو سرینگر کے علاقے حسن آباد رعناواری میں محرم الحرام کے جلوس پر طاقت کاوحشیانہ استعمال کیا جس کے نتیجے میںچار صحافیوں سمیت متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے جلوس کے شرکاء پر پیلٹ فائر کئے ، آنسو گیس کے گولے داغے اور لاٹھی چارج کیا۔ بھارتی فورسز نے جلوس کی عکس بند ی کرنے والے صحافیوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایاجس سے چار صحافی بھی زخمی ہوگئے۔

بھارتی فورسز نے تین صحافیوں شاہد خان ، مدثر ڈار اوربلا ل بٹ کو پکڑ کر لاٹھیوں اور بندوق کے بٹوں سے تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا جبکہ فورسز اہلکاروں کی پیلٹ فائرنگ سے بھی ایک فوٹو جرنلسٹ زخمی ہوگیا۔ بھارتی فورسز نے ایک فوٹوجرنلسٹ کا کیمرہ بھی توڑ دیا ۔

Leave a Reply