274

رانا محمد ندیم نائب تحصیلدار سرکل ساندہ نے سائلین سے 3000 روپے وصول کر رہا ہے، تبدیلی سرکار سو رہی

Spread the love

سائلین کو ملنے سے انکار اس کے کارِ خاص پیسے وصول کرتےہیں، موقف دینے سے انکار دھمکیاں

لاہور (کورٹ رپورٹر) قومی اخبارات کا نام استعمال کرکے سائلین سے رقم بٹورنے کا دھندہ عروج پہ تفصیلات کے مطابق رانا محمد ندیم نائب تحصیلدار سرکل ساندہ تحصیل سٹی ضلع لاہور انتقال وراثت کرنے کے بعد اخبار اشتہار کی مد میں سائلین سے 3000 روپے فی اشتہار وصول کرنے اور عوام کو ذلیل و خوار کرنا شروع کر دیا جو سائل اخبار اشتہار کے پیسے نہیں دیتے ان کو دن رات چکر لگوائے جاتے ہیں اور کہا جاتا ہے جلدیں موجود نہیں ہیں پٹواری صاحب فلاں عدالت میں پیشی پہ ہیں دو سے تین بعد چکر لگانا اور پھر جھانسے دیئے جاتے ہیں جبکہ اشتہار قومی اخبارات کی بجائے چھوٹے اور ڈمی اخبارات میں لگوا دیئے جاتے ہیں سائلین نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ایسے کرپٹ اور غیر ذمہ دار افسران کو گھر بھیجا جائے اور ان کی جگہ اچھے اور عوام دوست افسران کو تعینات کیا جائے۔ ایک سائل نے کہا کہ تبدیلی سرکار سوئی پڑی ہے اور پیسے جمع کرنے کے لیے رانا محمد ندیم جیسے بدعنوان افسر رکھے ہوئے ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ اس کو ہٹا کر اس امر کی تحقیقات کی جائیں کہ یہ پیسے کہاں کہاں تقسیم ہوتے ہیں اور ان کے ساتھ اوپر کے کون کون سے افسران ملوث ہیں۔ صرف اردو ڈاٹ کام کے رپورٹر نے رانا ندیم سے موقف لینے کے لیے رابطہ کیا تو اس نے موقف دینے کی بجائے براہ راست دھمکیاں دیتے ہوئے فون بند کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں