133

ہیڈ کوچ کی ذمہ داری ملنا اعزاز ہے، مصباح الحق

Spread the love

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ نے مصباح الحق کو تین سال کیلئے ہیڈ کوچ اور وقار یونس کو تین سال کیلئے باولنگ کوچ مقرر کر دیاہے جس کے بعد مصباح الحق نے پیغام بھی جاری کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق مصباح الحق نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیڈ کوچ کی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہوں ،

یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ، ہیڈ کو چ کی ذمہ داری میر ے لیے ایک چیلنج ہو گا ، امید ہے اسے پوری طرح نبھاں گا ۔مصباح الحق اور وقار یونس سری لنکا کے خلاف سریز سے کوچنگ کے کام کا آغاز کریں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں