205

Flavaعلاقے میں خواتین کی ترقی کے لیے گلگت بلتستان گرلز فٹبال لیگ میں معاونت فراہم کرے گا

Spread the love

لاہور(مہتاب پیر زادہ سے) پاکستان میں فوڈ اور بیوریجز کی معروف کمپنی حلیب فوڈز،Flava کے بینر کے تحت گلگت – بلتستان گرلز فٹبال لیگ کومعاونت فراہم کرے گی۔ غذائیت سے بھرپورFlava، حلیب فوڈز کا انتہائی مزیدار ملک برانڈ ہے۔پاکستان میں کھیلوں کے فروغ کے لیے Flava ہمیشہ پیش پیش رہا ہے اور اس دوسری مرتبہ مسلسل شراکت داری سے بھی اس بات کا اظہار ہوتا ہے۔

ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کے لیے ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ کے لیے مکمل اسپانسرشپ کا اعلان کرتے ہوئے حلیب فوڈز کے ہیڈ آف مارکیٹنگ، سمیع قہار نے کہا:’’ اس شراکت کا اہم ترین مقصد خواتین کو حوصلہ افزاماحول فراہم کرنا ہے تاکہ وہ بھی ترقی کر سکیں۔ پاکستان کو ایک صحتمند قوم بنانے کے لیے Flava انتہائی پرعزم ہے اور اس اقدام کے ذریعے ہم
لڑکیوں کو اپنی حقیقی صلاحیتیںپہچاننے میں مدد کر رہے ہیں ۔‘‘

2016ء میںگلگت- بلتستان گرلز فٹبال لیگ کی بنیاد کرشمہ اور سمیرا نامی دو پرجوش اورنوجوان بہنوںنے، رکھی تھی۔ یہ لڑکیاں ہر اس بات کی نمائندگی کرتی ہیں جس کیFlava
حمایت کرتا ہے۔ ان کو Flava کا پارٹنر بننے پر فخر ہے۔

گلگت – بلتستان گرلز فٹبال لیگ،اس سال،، پاسو، ہنزہ کے علاقے میں منعقد ہوگی۔ قومی اور علاقائی کھیلوں میں ان لڑکیوں کوبہت کم مواقع دستیاب ہوتے ہیں۔Flava کی جانب سے اس مسلسل شراکت کا مقصد اس کمی کو دور کرنا ہے۔ یہ شراکت نہ صورت خواتین کو بااختیار بنائے گی بلکہ اس سے صنفی مساوات کو بھی فروغ ملے گا اور فرسودہ روایات کا خاتمہ بھی ہو سکے گا۔اہم ترین بات یہ ہے کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کی ترقی کے لیے یہ شراکت طویل عرصہ تک کارآمد ثابت ہوگی کیونکہ حلیب فوڈز کمیونٹی کو اس کا حصہ دینے کا سلسلہ
جاری رکھے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں