256

3 ستمبر کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

3 ستمبر کے واقعات

1260ء – معرکہ عین الجلود (فلسطین) فلسطین میں منگولوں اور مملوکوں کے درمیان تاریخ کی ایک اہم جنگ معرکۂ عین جالوت لڑی گئی۔

1783ء – معاہدہ پیرس:امریکا اور برطانیہ کے درمیان جنگ کا خاتمہ ہوا

1939ء – جنگ عظیم دوم: برطانیہ اور فرانس نے نازی جرمنی کے خلاف اعلانِ جنگ کیا

1947ء – لیاقت نہرو پریس کانفرنس مسلم کُش فسادات کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا عزم

1973ء – روزنامہ حریت اورروزنامہ جسارت پر پابندی عائد کے یو جے نے پابندیوں کو مستر د کر دیا

1977ء – سابق وزیر اعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو پر پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک منحرف نواب محمد احمد خاں کے قتل کا الزام عائد کر کے اس کو گرفتار کیا گیا۔

1979ء – غیر وابستہ ممالک کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے لیے صدر پاکستان ضیاء الحق ہوانا (کیوبا)پہنچ گئے

1994ء – چین اور روس کے درمیان ایٹمی حملہ نہ کرنے کا معاہدہ

2004ء – روس میں بسلان اسکول کے بچوں کو یرغمال بنانے کے واقعے کا ڈراپ سین، تین سو پچاس افراد ہلاک

2006ء – ٹینس کے معروف کھلاڑی آندرے اگاسی نے سبکدوشی کا اعلان کیا۔

ولادت

1814ء جیمس جوزف سلوسٹر ایک انگلستانی ریاضی دان تھے جو 1814ء کو پیدا ہوئے اور 1897ء کو وفات پائی۔ انہوں نے میٹرکس کے نظریہ، متغیرات کے نظریہ، عددی نظریہ اور اتحادی نظریے کے بنیادی نظام کے لیے بہت کام کیا۔ اس نے بتایا کہ تمام میٹرکس ایک میٹرکس میں سما سکتے ہیں۔ انہوں نے کئی حسابی اصطلاحات بنائی۔ جیسے “Discriminant”۔ 1890ء میں رائل سوسائٹی آف لندن نے سلوسٹر کو پلے میڈل سے نوازا جو سائنسی تحقیقات پر دنیا کا سب سے بڑا ایوارڈ مانا جاتا ہے۔ 1901ء میں رائل سوسائٹی آف لندن نے ان کے نام سے “سلوسٹر میڈل” حسابی تحقیقات کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موسوم کیا۔

1856ء – رابرٹ اسٹیورٹ، جنوب افریقی کرکٹ کھلاڑی

1869ء فرٹز پریگل (3 ستمبر 1869 -14 جولائی 1954) ایک آسٹرین کیمیاءدان تھا۔ انھوں نے 1923 میں کیمسٹری کا نوبل انعام کوانٹیٹو اورگینک مائکروانیلیسس میں کام کرنے پردیا گیا۔

1894ء جنرل سر ڈگلس ڈیوڈ گریسی برطانوی ہندی فوج میں ایک افسر تھے۔ جنھوں نے پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں حصہ لیا۔ وہ پاک فوج کے دوسرے کمانڈر ان چیف تھے۔

1899ء فرینک میکفر لین برنٹ ایک آسٹریلوی وائرولوجسٹ تھے انھوں نے 1960 کا نوبل انعام وصول کیا تھا۔انھیں نظام مدافعت پر ان کے کام کے حوالےسے جانا جاتا ہے۔

1905ء – کارل ڈیوڈ انڈریسن امریکا کے کے ایک طبیعیات دان تھے جنھیں مثبرقیہ کو دریافت کرنے پر 1936ء میں نوبل انعام برائے طبیعیات دیا گیا ۔

1931ء مائیکل ایلیس فشر ایک انگریز ماہر طبیعیات، اس کے ساتھ ساتھ دوا ساز اور ریاضی دان بھی ہے، شماریاتی طبیعیات میں اپنے کام سے جانا جاتا ہے۔

1938ء ریوجی نیوری ایک جاپانی کیمیادان ہیں جو 2001ء کے نوبل انعام برائے کیمیا وصول کرنے والوں میں شامل تھے۔انکا کام اوکسیڈیشن سے متعلق تھا۔

1964ء – جنید جمشید، پاکستانی گلوکار

وفات

1883ء – ایوان ترگنیف (روسی ناول نگار) ایوان ترگنیف 9 نومبر 1818ء کو روسی سلطنت کے علاقے اوریول میں ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوا۔ ابتدائی تعلیم برلن میں اتالیقوں سے حاصل کی۔ پھر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم پائی۔ روسی زبان کے مقابلے میں جرمن اور فرانسیسی زبانیں زیادہ جانتا تھا۔ کیونکہ اس کے زمانے میں شرفا اپنی قومی زبان کو حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے۔ ان کے برعکس ترگنیف کو روسی زبان سے بہت محبت تھی۔ چنانچہ اس نے اپنے مضامین روسی رسائل میں چھپوائے اور روسی زبان بولنے، لکھنے اور پڑھنے کی پرزور تائید کی۔ اس کا مشہور ناول “کھلاڑی کے خاکے ” 1852ء میں شائع ہوا۔ اس میں روسی کاشتکاروں کے دکھوں اور مصیبتوں کو بیان کیا گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ روس میں مزارعوں کی آزادی کا اولین محرک یہ ناول تھا۔ ایوان ترگنیف 3 ستمبر 1883ء کو فرانس میں وفات پا گئے۔

1950ء ترایان وؤیا رومانیا کا ایک موجد اور ہوابازی کا سرخیل (پہل کار)، جس نے پہلا ٹریکٹر یک سطحی طیارہ بنایا اور اس کا تجربہ کیا۔ وہ پہلا شخص تھا جس نے ہموار راستے پر اڑنے والی مشین کو پہلے کچھ فاصلے تک پہیوں پر دوڑایا۔ 18 مارچ، 1906ء کو اس کی مدد سے وہ 11 میٹر (36 فٹ) تک کودا اور اس کے بعد ازاں اس نے اس سے 24 میٹر (79 فٹ) تک کودنے کا دعوی کیا۔ اگرچہ وہ تسلسلی پرواز میں ناکام رہا، لیکن وؤیا کی ایجاد کا لوئی بلیریٹ کے یک سطحی طیارے کے نمونے پر اثر پڑا۔ بعد ازاں، وؤیا نے بھی ہیلی کاپٹروں کے نمونے بنائے۔

1967ء شیخ محمد بن عوض بن لادن یمن کے علاقے ”حضر موت“ میں 1908ء میں پیدا ہوئے۔ غریب اور غیرتعلیم یافتہ محمد بن عوض پہلی جنگ عظیم سے پہلے سعودی عرب کے شہر جدہ ہجرت کر گئے۔ 22 شادیاں کی جن سے 54 بچے پیدا ہوئے۔ اسامہ بن لادن ان کے 17 ویں اولاد میں سے ہیں۔ 1930ء میں کنسٹرکش بزنس شروع کیا۔ محمد بن عوض اپنے کام کی مہارت کی وجہ سے مختصر وقت میں سعودی عرب کے بادشاہ عبد العزیز آل سعود کی توجہ کے مرکز بن گئے۔ بہت ہی کم عرصے میں ان کی فیملی کا شمار سعودی عرب کی غیر شاہی امیر ترین فیملیوں میں ہونے لگا۔ 3 ستمبر 1967ء کو محمد بن لادن سعودی عرب کے جنوب مشرقی علاقے ”عسیر“ میں ایک جہاز کے حادثے میں جاں بحق ہوئے۔

1994ء – بلی رائٹ، برطانوی فٹ بالر

2016ء – میر قاسم علی بنگلہ دیشی سیاست داں

2018ء جلال الدین حقانی، جلال الدین حقانی گروہ یا حقانی نیٹ ورک کےلیڈر تھے۔جلال الدین حقانی 1939 میں افغان پکتیا صوبے کے ایک گاؤں کاریزگے میں پیدا ہوئے۔ 1964 میں دار العلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد پشاور میں کچھ عرصہ قیام کیا۔ افغانستان میں داؤد خان کی حکومت کے خلاف سازش میں نام سامنے آنے کے بعد جلاوطنی اختیار کر کے میران شاہ آ گئے اور یہیں سے روسی فوجوں کے خلاف منظم جہاد کا حصہ بنے۔ روس کے خلاف جنگ میں وہ مولوی یونس خالص کی حزب اسلامی میں شامل رہے۔ 3 ستمبر 2018ء پارکنسن نامی بیماری (جو اعصابی نظام میں ایک طرح کی خرابی کی بیماری ہے) سے وفات پا گئے۔

تعطیلات و تہوار

قطر کی برطانیہ سے 1971ء میں آزادی

3 ستمبر کے واقعات

3 ستمبر کے واقعات

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں