153

یاسین ملک کے بھارتی معالج کی خفیہ کوڈ میں گفتگو پر بھارتی ایجنسی متحرک

Spread the love

معالج کے خلاف بھی بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے تحقیقات شروع کر دی

نئی دہلی(کے پی آئی) جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک کاعلاج کرنے والے ڈاکٹر کے خلاف بھی بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ کے پی آئی کے مطابق پدم شری ایوارڈ یافتہ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر اوپیندر کول کوبھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے تحقیقات کے لیے طلب کر لیا ہے ۔جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے محبوس چیرمین محمد یاسین ملک ان دنوں نئی دہلی کے تہاڑ جیل میں قید ہیں۔

ڈاکٹر اوپیندر کول نے محمد یاسین ملک کے بارے میں اپنے کسی جملے میں INR 2.78 کا ذکر کیا تو بھارتی ایجنسی نے سمجھا کہ ڈ اکٹر اوپیندر کول اور محمد یاسین ملک کے درمیان کوئی خفیہ کوڈ استعمال ہو رہا ہے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹر اوپیندر کول کے محمد یاسین ملک کے ساتھ علقات ہیں انہیں وضاحت کے لیے سمن جاری کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر کول نے بتایا کہ INR دراصل International Normalised Ratio کا مخفف ہے، جو بلڈ ٹسٹ کا نتیجہ ہوتا ہے۔ ان الفاظ کو بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی ائے نے شاید حوالہ لین دین سے جوڑ کر دیکھا ہے۔ ڈاکٹر کول نے کہا کہ یسین ملک میرا دوست نہیں مریض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں