اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں5 روپے 63 پیسے تک کمی کا اعلان کر دیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق یکم ستمبر سے پٹرول 4 روپے 59 پیسے فی لٹر کمی کے بعد 113 روپے 24 پیسے فی لٹر ہو جائے گا۔ ہائی سپیڈ ڈیزل 5 روپے 33 فی لٹر کمی سے 127 روپے 14 پیسے فی لٹر ہو جائے گا،
مٹی کا تیل 4 روپے 27 پیسے فی لٹرسستا ہونے کے بعد 99 روپے 57 پیسے فی لٹر فروخت ہوگا۔لائٹ ڈیزل 5 روپے 63 پیسے فی لٹر کمی کیساتھ 91 روپے 89 پیسے فی لٹر ہوجائے گا۔دوسری طرف پنجاب اور اسلام آباد میںسی این جی کی قیمتوں میں 4 روپے 40 پیسے فی لٹر کمی کا فیصلہ کیا گیا، سی این جی کی نئی قیمت 85 روپے 50 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی۔