113

فرانس میں میٹرو سٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ،ہلاکتوں کی اطلاعات

Spread the love

لیون(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی شہر لیون کے نزدیک میٹرو سٹیشن پر نامعلوم شخص کے چاقوسے حملے میں ایک نوجوان ہلاک اور9 افراد زخمی ہوگئے۔

فرانسیسی حکام کے مطابق چاقو اور تیز دھار آلے سے2 افراد نے لیون کے نزدیک میٹرو سٹیشن پر بس کا انتظار کرتے لوگوں کو حملے کا نشانہ بنایا۔

حملے کے بعد ایک حملہ آور کو پکڑ لیا گیا جبکہ پولیس دوسرے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، زخمیوں میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

حملے کے محرکات سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں اور فی الحال اسے دہشتگردی کی کارروائی قرار نہیں دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں