143

مقبوضہ کشمیر جانے کیلئے ڈاکٹروں کے وفد کا وزارت خارجہ سے رابطہ

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مقبوضہ کشمیر جانے کے لئے ڈاکٹروں کے وفد کا وزارت خارجہ سے رابطہ ۔ خارجہ حکام نے ڈاکٹروں کے ایل او سی پر جانے کا مقصد دریافت کیا ۔ ہفتہ کے روز مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان کرنے والے ڈاکٹروں کے وفد نے وزارت خارجہ سے رابطہ کیا ۔

جس میں خارجہ حکام نے ڈاکٹروں کے لائن آف کنٹرول ( ایل او سی ) جانے کا مقصد دریافت کیا ۔ ڈاکٹروں کے وفد کے سربراہ پروفیسر جاوید اکرم نے حکام کو بتایا کہ ہمیں کچھ ہوا تو ہم ذمہ داری اٹھانے کو تیار ہیں ۔

مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کے علاج کے لئے مقبوضہ وادی جانا چاہتے ہیں انسانی ہمدردی کی بنیاد پر جانے کی اجازت دی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں