وزیراعظم عمران خان اور قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی کا دوطرفہ تعلقات اور اقتصادی تعاون کے فروغ بارے تبادلہ خیال

Spread the love
وزیر اعظم عمران خان قطر کے وزیر اعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات کر رہے ہین ساتھ وزیر خزانہ اسد عمر اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی بیٹھے ہیں۔ فوٹو اے پی پی

وزیراعظم عمران خان اور قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے پیر کو یہاں دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کے فروغ کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی سید ذوالفقار عباس بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف، چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر، خارجہ سیکرٹری تہمینہ جنجوعہ اور قطر میں پاکستان کے سفیر سید احسن رضا شاہ بھی موجود تھے۔

قطر کے وزیراعظم عبداللہ بن نصر بن خلیفہ الثانی نے، جن کے پاس قطر کے وزیر داخلہ کا بھی قلمدان ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کے وفد کے ارکان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply