230

کاروبار کرنے میں ماضی جیسی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی،حفیظ شیخ

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے تمام مالیاتی ادارے پاکستان کیساتھ اشتراک چاہتے ہیں۔اسلام آباد میں سیمینا ر سے خطاب کے دوران مشیر خزانہ کا کہنا تھا خطے کی ترقی کیلئے مواصلات اور رابطے بڑھانا ضروری ہے،

ترقی ہوگی تو روزگار بڑھے گا، کیپٹل مارکیٹ نجی شعبے کی مالیاتی ضروریات کیلئے اہم ہے، پاکستان چاہتا ہے کیپیٹل مارکیٹ ترقی کرے، ریگولیشن بہتر بنا کر کیپیٹل مارکیٹ میں شفافیت بڑھائی جاسکتی ہے۔عبد الحفیظ شیخ کا کہنا تھا پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے ماحول سازگار ہے، متعدد شعبوں میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں،

خصوصی اقتصادی زونز تیار ہورہے ہیں، پاکستانیوں کو سی پیک سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے، یقین دلاتا ہوں کاروبار کرنے میں ماضی کی مشکلات اور کرپشن نہیں ملے گی۔مشیر خزانہ نے مزید کہا موجودہ حکومت کو قرض کا بڑا بوجھ ورثے میں ملا، پاکستان نے پیغام دیدیا کہ معاشی نظم وضبط قائم کرے گا، تمام مالیاتی ادارے پاکستان کیساتھ اشتراک چاہتے ہیں،

آئی ایم ایف کے پروگرام میں 6ارب ڈالر کی اہمیت نہیں ، اہمیت صرف دنیا کی طرف سے پاکستان پر اعتماد کی ہے، پاکستان کے آئی ایم ایف کے پروگرا م میں جانے سے مثبت معیشت کا تاثر گیا، اسلامی ترقیاتی بینک، عالمی بینک اور ایشیائی ترقیاتی بینک فنڈز بڑھانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں