157

امریکہ نے 98فیصد مطالبات تسلیم کر لئے، افغان طالبان

Spread the love

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے دعویٰ کیا ہے قطر میں امریکہ کیساتھ

ہونیوالے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔دوحہ میں امریکہ اور طالبان کے درمیان

مذاکرات کے نویں دور کاگزشتہ روزپانچواں دن تھا ۔افغان امور پر گہری نظر

رکھنے والے سینئر صحافی مشتاق یوسفزئی کے مطابق طالبان ذرائع کا کہنا ہے

امریکہ نے ان کے 98فیصد مطالبات مان لیے ہیں، طالبان اور امریکہ کے درمیان

مکمل فائر بندی ہو گی، امریکی اور نیٹو افواج افغانستان میں اپنے آپریشنز روک

دیں گے۔طالبان ذرائع کامزید کہنا ہے معاہدے کا باضابطہ اعلان آج متوقع ہے اور

اس اعلان کے بعد افغان انٹرا ڈائیلاگ شروع ہوں گے۔افغان طالبان کا کہنا ہے ہم

افغانستان کا نام اسلامی امارات افغانستان رکھنا چاہتے تھے اور امریکہ مان گیا

ہے کہ طالبان حکومت بنانے کے بعد افغانستان کا نام اسلامی امارات افغانستان

رکھ لیں۔ترجمان افغان طا لبا ن کے مطابق انٹرا افغان مذاکرات افغان سیاسی نظام

سے ہونگے۔ طالبان انٹرا افغان مذاکرات میں کوئی مطالبات نہیں رکھیں گے ۔افغان

فورسز اور سیاسی تنظیموں سے مذاکرات میں ناکامی پر افغان طالبان دوبارہ جنگ

کرنے میں حق بجانب ہونگے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں