احتساب عدالت کا رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کر نے

Spread the love
راجہ پرویز اشرف سابق وزیر اعظم پاکستان فائل فوٹو

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے رینٹل پاور پراجیکٹ ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور شریک ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کرنے کیلئے 8فروری کی تاریخ مقرر کرتے ہوئے 8فروری کو تمام ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیدیا۔ کیس کی سماعت پیر کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے کی ۔عدالت نے تین رینٹل پاور منصوبوں کے ریفرنس میں فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر کردی ۔رینٹل پاور منصوبوں میں گلف ، ریشماں اور ینگ جن شامل ہیں ۔ جج ارشد ملک نے کہا کہ فرد جرم عائد ہونے کے بعد ملزمان کی استثنیٰ کی درخواست کو دیکھ لیں گے ۔جج ارشد ملک نے کہا کہ اتنے عرصے سے یہ کیس زیر سماعت ہیں لیکن کارروائی آگے کیوں نہیں بڑھی ؟ ۔وکلاء صفائی نے کہاکہ کچھ قانونی پراسس کے باعث ان کیسز میں پیش رفت نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply