146

سرگودھا، ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج

Spread the love

مقدمہ گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے ملزم کے خلاف درج کیا گیا

سرگودھا(نامہ نگار)سرگودھا میں دو بھائیوں، بھابھیوں، ایک بھتیجے سمیت 6 افراد کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا، مقدمہ گھریلو جھگڑے پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرنے والے ملزم کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

نواحی علاقہ سیال موڑ میں 6 افراد کے قتل کا مقدمہ تھانہ لکسیاں میں ملزم کے بھائی جلال الدین کی مد عیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔گذشتہ روز ملزم نور دین خان نے روزگار تلاش کرنے کا طعنہ ملنے پر اپنے ہی خاندان کے 8 افراد پر فائرنگ کردی تھی جس سے اس کے دو بڑے بھائی،ان کی بیویاں، بھتیجا اور رشتے دار خاتون جاں بحق ہوگئی۔

واردات کے وقت ایک رشتے دار فرار اور دوسرا زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے بعد نور دین خان نے خود کو بھی گولی مار کر زندگی کاخاتمہ کرلیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں