259

پاکستان اور بھارت کشمیر کے معاملے پرکسی بھی قسم کے بڑھاوے سے گریز کریں، انتونیو گوئٹریز

Spread the love

سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس میں جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران ملاقات،کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی

بیارٹز(مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر پاکستان اور بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے بڑھاوے سے گریز کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹریز اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے درمیان فرانس کے شہر بیارٹز میں ہونے والے جی سیون ممالک کے اجلاس کے دوران سائیڈلائن پر ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے زور دیا کہ پاکستان اور بھارت کشمیر میں کسی بھی بڑھاوے سے گریز کریں۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے ترجمان نے پریس بریفنگ میں بتایا کہ مودی اور گوئٹریز کی ملاقات میں کشمیر کے مسئلے پر بات چیت ہوئی۔

ترجمان کے مطابق سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے اپنے پیغام کو ایک بار پھر دہرایا کہ بنیادی طور پر تمام فریقین کو اس معاملے پر کسی بھی شدت اور بڑھاوے سے گریز کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں