حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم، 27 افراد جاں بحق

Spread the love
حادثہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں ہسپتال میں پڑی ہیں

حب: بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی۔

کراچی سے ملحقہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ میں مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم میں 27 افراد جاں بحق جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔

ڈی سی شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچالی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی رہنے کی وجہ سے موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے، جن میں 23 افراد کی لاشیں مسافر بس سے اور 2 کی ٹرک سے نکالی جاچکی ہیں۔

Please follow and like us:

Leave a Reply