270

کوہاٹ میں تیل اور گیس کے وسیع ذخائر دریافت

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (او جی ڈی سی ایل)

نے کوہاٹ میں تیل اور گیس کے ذخائر کی دریافت کا اعلان کردیا۔او جی ڈی سی

ایل کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کوہاٹ میں تیل و گیس کے

ذخائر سے ابتدائی تخمینے کے مطابق یومیہ ایک کروڑ27 لاکھ مکعب فٹ گیس

حاصل ہوسکے گی۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق دریافت سے یومیہ 240 بیرل

خام تیل حاصل ہوگا، منصوبے میں 50 فیصد سرمایہ کاری او جی ڈی سی ایل اور

50 فیصد جوائنٹ وینچر میں شامل دیگر کمپنیوں کی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں