بارشوں,برفباری سے سردی بڑھ گئی ،کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع

Spread the love

ملک بھر میں بارشوں اور برفباری سے سرد ی کی شدت میں اضافہ ہوگیا،کئی علاقوں میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرگیا،برف باری سے بعض علاقوں کا زمینی رابطہ بھی منقطع گیا جس سے اشیائے خوردونوش کی قلت ہوگئی ،بارش کے بوعث کرنٹ لگنے سے 2افراد جاں بحق بھی ہوگئے ۔تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں گرج چمک کے ساتھ ہونیوالی بارش سے جل تھل ایک ہوگیا، لیاقت آباد میں سڑک بیٹھ گئی، ٹریفک کی روانی متاثر ، بلدیہ کا عملہ سڑکوں پر جمع پانی نکالنے نہ پہنچ سکا،بلوچستان کے بالائی پہاڑی اور میدانی علاقے برفیلی ہوا ئو ں کی لپیٹ میں آگئے، وادی زیارت، کان مہترزئی اور توبہ اچکزئی میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گرگیا، شدید ترین برفباری سے کالام اتروڑ روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا، بالائی علاقوں کے زمینی رابطے بھی بدستور بند ہیں،کئی دیہات میں خوراک، ادویات اور اشیائے خرد و نوش کی قلت پیدا ہوگئی، اسلام آباد ، راولپنڈی ، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، وہاڑی، بورے والا، میلسی اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری، وزیربلدیات سندھ سعیدغنی نے متعلقہ اداروں کو 2گھنٹے میں سڑکوں اورگلیوں سے نکاسی آب کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کوتاہی پرافسران وملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے جائیں گے۔ کراچی میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارش نے شہر کی سڑکوں کو پانی میں ڈبو دیا۔

Leave a Reply