169

شفانے خطے میںاپنی نوعیت کا پہلا لیب آٹو میشن سسٹم متعارف کرا دیا

Spread the love

ماہرین کا ماننا ہے کہ مصنوعی ذہانت (آ رٹیفیشل انٹیلیجنس)کا یہ نظام کلینیکل لیبارٹریز کا مستقبل ہے

اسلام آباد (مہتاب پیرزادہ سے)شفا انٹرنیشنل ہسپتال نے ٹوٹل لیب آٹو میشن سسٹم متعارف کرا دیا ہے، جو کہ خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا نظام ہے جوہیماٹالوجی، کیمسٹری اور مالیکیولر بائیولوجی کو ایک ہی بیلٹ پر آٹومیٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس سے بہترین معیار کے فوری اور محفوظ ترین تشخیصی نتائج برآمد ہونگے۔

اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر نوشین حامد (وفاقی پارلیمانی سیکرٹری صحت) نے کہا کہ عوامی سطح پرصحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے ہسپتالوں کی لیبارٹریز کو بہتر ، فوری اور قابل اعتماد نتائج کا حصول اورٹیسٹنگ کی زیادہ ڈیمانڈ جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ شفا کی متعارف کردہ ٹی ایل اے لیب اچھے معیار کے نتائج حاصل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹرمنظور الحق قاضی (سی ای او۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال ) ڈاکٹر حبیب الرحمن (چئیر مین بی او ڈی ۔شفا انٹرنیشنل ہسپتال) اور عزیز احمد جان (چیف آ پریٹنگ آفیسر۔ شفا انٹرنیشنل ہسپتال )نے کہا کہ آج سے ٹھیک 25سال پہلے شفا پتھالوجی اینڈ لیبارٹری میڈیسن سروسزکے آغاز سے ہی اوّلین مقصد بہترین ہیومن ریسورس اور ٹیکنالوجی کا حصول تھا تا کہ خطے کے مریضوں اور ڈاکٹروں کو قابل بھروسہ لیبارٹری رزلٹ فراہم کیے جا سکیں۔ ہمیں اس بات پر بھی فخر ہے کہ شفا انٹرنیشنل ہسپتال غریب مریضوں کے لئے کم ریٹس پر لیبارٹری ٹیسٹوں کی سہولیات بھی فراہم کررہا ہے۔

اس موقع پر ڈاکٹر عمران نذیر (چیف پتھالوجسٹ ، شفا انٹرنیشنل ہسپتال) نے کہا کہ لیب آٹو میشن سسٹم یا مصنوعی ذہانت کی تکنیک سے لیبارٹری میڈیسن کی کارکردگی اور معیار میں مزید بہتری آئے گی۔ Roche DiagnosticsاورSysmexکی ایشیا ء پیسیفک کی لیڈرشپ جنہوں نے ٹی ایل اے سٹم فراہم کیا بھی موجود تھی۔ ڈاکٹروں اور صحت کے متعلقہ پیشہ ور افراد کی ایک بہت بڑی تعداد نے پروگرام میں شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں