121

سرفراز احمد کے بیٹے عبداﷲ کی کرکٹ کھیلتے ہوئے ویڈیو وائرل

Spread the love

کراچی( سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کے بیٹے عبداﷲ

کی گلی میں بچوں کے ساتھ کرکٹ کھیلتے ہوئے وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو

گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ

عبداﷲ بیٹنگ کررہے ہیں اور بلے کو سرفراز کی طرح ہوا میں لہرا بھی رہے

ہیں۔دوسری جانب ٹوئٹر پر صارفین نے عبداﷲ کی اس وڈیو پر خوب تبصرے

کئے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولرمحمد عامر نے بھی وڈیو پر تبصرہ کرتے

ہوئے عبداﷲ کو کیوٹ قرار دیا ہے۔گھر کے اندر بنائی گئی ویڈیو میں ایک شخص

سرفراز کے بیٹے کو بولنگ کراتے بھی دکھائے دے رہے ہیں جن کی گیند بر

سرفراز کے صاحبزادے شاندار شاٹ لگاتے ہیں تاہم اپنے والد ہی کی طرح رننگ

زیادہ اچھی نہیں کرپاتے۔سرفراز نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ میری اور عبداﷲ کی

رننگ ایک جیسی ہے۔اس سے قبل سرفراز کی عبد اﷲ کے ساتھ گلی میں کرکٹ

کھیلنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی تھی۔اپنی ایک ٹویٹ میں پی ایس ایل 4 کی فاتح

ٹیم کے کپتان نے اپنے بیٹے عبداﷲ کے ہمراہ کرکٹ کھیلنے کی ویڈیو شیئر کرتے

ہوئے لکھا کہ کچھ عرصے پہلے تک ان ہی گلیوں میں، میں کرکٹ کھیلا کرتا تھا

اور اب ماشااﷲ میرے بیٹے کی باری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں