176

مصباح الحق نے پی سی بی کرکٹ کمیٹی سے استعفیٰ دیدیا

Spread the love

لاہور( سپورٹس رپورٹر )سابق کپتان مصباح الحق نے پاکستان کرکٹ بورڈ

(پی سی بی) کی کرکٹ کمیٹی سے استعفی دے دیا۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق

مصباح الحق نے کمیٹی رکن کی حیثیت سے استعفی ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ

ذاکر خان کو ملاقات کے دوران پیش کیا۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ قومی کرکٹ

کے ہیڈ کوچ کے لیے اضابطہ طور پر درخواست جمع کرائی ہے۔انہوں نے کہا کہ

میں جانتا ہوں اس عہدے کے لیے کئی نامور افراد دلچسپی رکھتے ہیں۔ان کا کہنا

تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کے لیے سخت مقابلے کی توقع

ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ درخواست جمع کروانے سے قبل میرا نام گردش

کرنا دلچسپ امر تھا۔پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی تعیناتی کا عمل

ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گا۔مصباح الحق نے کہاکہ پاکستان کرکٹ بورڈ

کے ساتھ مختلف اسائنمنٹس پر کام کررہا ہوں۔ کمیٹی کے درخواست پر میں نے

قومی کرکٹ ٹیم کی تیاریوں کے لیے پری سیزن کیمپ میں ذمہ داریاں سنبھالیں

تھیں۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کرنا کسی شخص کے لیے بھی ایک خواب

ہوتا ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کھیل کے تینوں فارمیٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی

اہلیت رکھتی ہے۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی خالی

آسامی کے لیے 9 اگست کو اشتہار جاری کیا تھا۔ درخواست جمع کرانے کے لیے

آخری تاریخ 26 اگست مقرر ہے۔ پی سی بی قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کی

تعیناتی کا عمل ستمبر کے آغاز میں مکمل کرلے گاتاکہ نئی تعیناتی 27 ستمبر

سے سری لنکا کے خلاف شروع ہونے والی سیریز سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کو

جوائن کرلے۔ڈین جونز کے علاوہ تاحال کسی ہائی پروفائل غیر ملکی کی جانب

سے دلچسپی ظاہر نہ کئے جانے پر ہیڈ کوچ کو ہی نئے ڈومیسٹک سٹرکچر کے

تحت بننے والی 6 صوبائی ٹیموں کے کوچز اور سلیکٹرز کی سلیکشن کی معاونت

سے چیف سلیکٹر کی ذمہ داری سونپی جاسکتی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پریس

کانفرنس میں مصباح الحق نے کہا تھا کہ اگر ہیڈکوچ کی چیف سلیکٹر ہوتو 15

رکنی سکواڈ میں سے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر اٹھنے والے اعتراضات ختم ہو

سکتے ہیں۔ چیف سلیکٹر کے بجائے راشد لطیف کرکٹ کمیٹی میں شامل ہوسکتے

ہیں، مصباح الحق پہلے ہی اشارہ دے چکے تھے کہ اگر انہوں نے قومی ٹیم کی

ذمہ داریاں سنبھالیں تو مفادات کے ٹکرا سے گریز کے لیے کرکٹ کمیٹی سے

استعفی دے دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں