129

بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ،ایک شہری زخمی

Spread the love

سما ہنی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج کی سما ہنی سیکٹر کے سرحدی علاقوں

پر بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری، بنڈالہ پیانہ میں محمد مقصود نامی شخص

بھارتی فائرنگ سے زخمی ، فوری طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو بھمبر ریفر کر

دیا گیا ، تفصیلات کے مطابق سما ہنی سیکٹر پر بھارتی فوج کی طرف سے سول

آبادی کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری ہے بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بھارتی

فوج نے پیانہ بنڈالہ کے رہائشی محمد مقصود ولد محمد افضل عمر 54سال کو

فائرنگ کر کے زخمی کر دیا زخمی کو فوری طور پر ریسکیو کر کے سما ہنی

ہسپتال پہنچایا گیا جہاں فوری طبی امداد کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال بھمبر

ریفر کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں