213

پاکستان میں عسکری بینگ گرین ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

Spread the love

اسلام آباد(مہتاب پیرزادہ سے) پاکستان بھر میں سرسبز پاکستان کے حصول کے لیے عملی کوششوں کا آغاز ہو چکا ہے اس سلسلہ میں آج 26 اگست 2019 کو سرسبز پاکستان کے حصول کے لیے عسکری بینک کی طرف سے عسکری بینک گرین ڈے انتہائی جوش و خروش سے منایا گیا۔


صدر اور سی ای او عسکری بینک عابد ستار، ڈپٹی مئیر اسلام آباد سید ذیشان نقوی اور ریجنل منیجر عسکری بینک شیر افگن خانزادہ بینک کے دیگر سینئر حکام کے ہمراہ درخت لگا رہے ہیں

اس موقع پر عسکری بینک کی طرف سے پورے ملک میں پودے لگا کر ماحولیاتی آلودگی کم کرنے اور گلوبل وارمنگ کو کم کرنے کے لیے یہ دن منایا گیا اس موقع پر عسکری بینک کے اعلی منتظمین نے ڈپٹی مئیر اسلام آباد کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں پودا لگایا۔ اس موقع پر موجود شرکا نے کہا کے ہم امید کرتے ہیں ملک کا ہر شہری اس سلسلہ میں اپنی ذمہ داری کو سمجھ چکا ہے اور پورے ملک کو سرسبز بنانے میں اپنا اپنا کردار ادا کرنے کے لیے بہت سنجیدہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں