بلوچستان میں ایک اور بم دھماکہ

Spread the love

زخمی کیچ ہسپتال منتقل ،ملزمان فرار،تحقیقات کا آغاز

کیچ(صباح نیوز)بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر میں دستی بم حملہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہو گئے۔لیویز حکام کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے سنگانی سر میں نامعلوم شر پسندوں نے مقامی سرکاری ہسپتا ل پر دستی بم پھینکا جو زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔حملے میں 3 افراد زخمی ہو گئے، جنہیں طبی امداد کے لیے کیچ کے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا ۔دستی بم ہسپتا ل پر پھینکنے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہو گئے، جنہیں گرفتار کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں