244

مودی سرکارکی کرتارپور راہداری کھولنے کی مخالفت

Spread the love

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں ہٹلر مودی فاشزم مسلمانوں کے بعد سکھوں سے بھی مذہبی آزادی

چھننے لگی۔ بی جے پی کے انتہاپسند رہنما سبرامنیم سوامی نے کرتارپور راہداری کھولنے کی مخالفت کر دی۔

جواہر لال نہرو کی اقوام متحدہ میں کشمیر کے حوالے سے درخواست بھی واپس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق انتہاپسند بھارتی حکمران جماعت کے رہنما سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ پاکستان اور

بھارت کے مابین کرتارپور راہداری نہ کھولی جائے، بھارت صورتحال کی بہتری تک پاکستان سے کوئی

مذاکرات نہ کرے، پاکستان پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، کرتارپور راہداری پر کام روکا جائے۔راہداری کی

مخالفت سے بھارتی حکمران جماعت کا ڈراؤنا چہرہ بے نقاب ہو گیا۔



اپنا تبصرہ بھیجیں