سلنڈر دھماکہ 153

جلال آباد، پاکستانی قونصلیٹ کے باہردھماکہ افغان فوجی سمیت 4 افراد زخمی

Spread the love

جلال آباد،اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )افغانستان کے سرحدی صوبے ننگرہار کے شہر جلال آباد میں پاکستانی

قونصل خانے کے قریب چیک پوسٹ پر دھماکے میں ایک افغان فوجی اہلکار سمیت 4 شہری زخمی ہوگئے ۔

افغان پولیس چیف نے 4 زخمیوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دھماکا سڑک کنارے رکھے ایک گلدان میں

ہوا۔ذرائع کے مطابق دھماکا پاکستانی قونصل خانے سے 200 میٹر دور چیک پوسٹ پر ہوا ۔ترجمان دفتر

خارجہ محمد فیصل کا ٹویٹ میں کہنا تھا کہ جلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر دھماکے میںقونصلیٹ

کا تمام عملہ محفوظ رہا۔ قونصل خانے کی حدود اور عملے کی سکیورٹی مزید بہتر بنانے کیلئے افغان حکام

سے رابطے میں ہیں۔ذرائع کے مطابق افغان دفتر خارجہ نے پاکستانی حکام سے رابطہ کرنے کے بعد افغانستان

میں قائم تمام پاکستانی قونصل خانوں کی سکیورٹی بڑھادی ہے۔



اپنا تبصرہ بھیجیں