161

26 اگست کے واقعات ایک نظر میں

Spread the love

واقعات

1071ء – جنگ ملازکرد: سلجوقی ترکوں نے مانزکرت میں بازنطینی فوج کو شکست دی۔

1303ء – علاء الدین خلجی چتور گڑھ پر قبضہ کر لیا۔

ولادت

1882ءجیمز فرانک ایک جرمنی کے طبیعیات دان اورنوبل انعام برائے طبیعیات نوبل انعام جیتنے والے سائنس دان تھے انھوں نے یہ انعام 1925ء میں گستاف لوڈوگ ہرٹزکے ساتھ مشترکہ جیتا جس کی وجہ الیکٹرون کی ایٹم پر ڈالے جانے والے اثرات کی دریافت تھیں۔

1850ء چارلس رچٹایک فرانسیسی فعلیات دان تھے جنھوں نے ابتدا میں کئی چیزوں جیسے عمل تنفس ،عمل اخراج وغیرہ پر تحقیق کیا انھیں 1913ء کا نوبل انعام برائے طب دیا گیا۔

1910ء – مدر ٹریسا، خود کو خدمت خلق کے لیے وقف کر دینے والی مسیحی راہبہ۔ بلقان میں پیدا ہونے والی راہبہ نے اپنی زندگی غریبوں اور بے کسوں کی خدمت کے لیے وقف کر دی تھی اور وہ کلکتہ میں ساٹھ برس تک غریبوں و نادار بیماروں کی دیکھ بھال کرتی رہیں۔ مدر ٹریسا مقدونیہ کے شہر سکوپئے میں سن انیس سو دس میں پیدا ہوئیں تھیں۔ تاہم ان پر البانوی اور مقدونیائی باشندوں کا یکساں دعویٰ ہے کیونکہ اس وقت مقدونیہ کے نام سے کسی ملک کا وجود نہیں تھا بلکہ یہ شہر سلطنت عثمانیہ کا حصہ تھا۔،مدر ٹریسا کو غریبوں اور ناداروں کے لیے کئی دہائیوں پر مشتمل ان کی خدمات کے صلہ میں 1979 میں نوبل انعام برائے امن دیا گیا۔

1939ء – خورخہ پاؤلو لمان، برازیلی بینک کار اور ماہر مالیات

وفات

1723ء – انتونی وین لیونہوک نیدرلینڈز سے تعلق رکھنے والے ماہر کبیربینی اور ماہر حیاتیات تھے۔ ان کو دنیا کا پہلا ماہر خردوبینی حیاتیات مانا جاتا ہے۔

1910ء – ولیم جیمز، امریکی فلسفی

1987ءجا رج وگ ایک جرمن کیمیاء دان تھے۔ انھوں نے وٹگ ریایکشن میں پھوسفونیم یلائڈز استعمال کر کے الڈیہائڈ اور کیٹون سے الکین بنانے کو طریقہ دریافت کیا جس پر انھیں 1979ء میں نوبل انعام برائے کیمیاء دیا گیا۔

1998ءفریڈرک رینز ایک امریکی طبیعیات دان تھے۔ انہوں نے طبیعیات کا نوبل انعام بھی جیتا تھا۔ یہ انعام 1995 میں انہوں نے اپنے ہم وطن سائنس دان مارٹن لیوس پیرل ٹاو لیپٹون کی دریافت اور لپٹون فزکس میں اولین تجرباتی افعال کے سبب حاصل کیا تھا۔

2006ء اکبر بگٹی پاکستان کے مشہور بلوچ قوم پرست سیاسی رہنما، جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ اور سابق گورنر و سابق وزیراعلیٰ بلوچستان تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں