مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد صادق سنجرانی نے احتجاجاً یو اے ای کا دورہ منسوخ کر دیا

Spread the love

فیصلے سے یو اے ای سفیر کو بھی آگاہ کر دیا ،کشمیری بہن بھائی محصورہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں

مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی، اِس موقع پرامارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنتا،صادق سنجرانی

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ مودی کو ایوارڈ ملنے کے بعد یو اے ای جانا اور حکام سے ملنا مناسب نہیں تھا، فیصلے سے یو اے ای سفیر کو بھی آگاہ کر دیا

مودی کے حالیہ دورہ یو اے ای کے پس منظرمیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی بھرپور حمایت کرتا ہے، یہ نہیں ہوسکتا کہ کشمیری بہن بھائی محصورہوں اور یو اے ای کا دورہ کروں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا دورہ پہلے سے طے شدہ تھا اور 3 بجے ہماری پرواز تھی،اپنے کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے احتجاجاً یہ دورہ منسوخ کیا۔

انہوں کہ مودی کشمیریوں پر مظالم ڈھائے اور اسے ایوارڈ دیا جائے اس پر دکھ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مودی حکومت کشمیری مسلمانوں پر ظلم و بربریت کر رہی ہے، مودی حکومت نے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ کررکھا ہے، اِس موقع پرامارات کا دورہ کشمیریوں کی دل آزاری کا سبب بنتا۔

واضح رہے کہ صادق سنجرانی کو 4 روزہ سرکاری دورے کے لیے گذشتہ شب یو اے ای روانہ ہوناتھا۔

Leave a Reply